بہاولپور میں رمضان بازار کے حوالے سے پلان تشکیل 274

بہاولپور میں رمضان بازار کے حوالے سے پلان تشکیل

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122نے رمضان بازار کے حوالے سے خصوصی ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان تشکیل دے دیا ہے۔ اس کا اظہار خیال ڈویژنل ایمرجنسی آفیسرملک آصف رحیم چنڑ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 بہاو لپور نے گذشتہ روز رمضان بازار کے حوالے سے ڈویژنل ہیڈ کواٹر پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آپریشنل ، ایڈمنسٹریشن، کنٹرول روم اور ٹیکنیکل سٹاف موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ضلع بہاولپورمیں ضلعی انتظامیہ کے تحت قائم ہونے والے تمام رمضان بازاروں کو کوریج مہیا کرے گی۔رمضان بازار کی لوکیشن اور آبادی کے تناسب اور خریداروں کے ہجوم کو مد نظر رکھتے ہوئے ریسکیو گاڑیوں ،فائر ٹینڈر،موٹر بائیک ایمبولینسزو پیدل دستے تعینات کئے جائیں گے۔ انھوں نے ریسکیوکنٹرول روم کو خصوصی ہدایات جاری کیں کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن کو فعال رکھا جائے تمام وائر لیس آلات کی بروقت مرمت کرائی جائے ۔ انھوں نے ایمرجنسی آفیسر اپریشن رئیپر اینڈ مینٹینس و سٹور کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان سے قبل ہی تمام گاڑیوں کی مرمت مکمل کرائی جائے ریسکیو اینڈ سیفٹی آلات کو چالو حالت میں رکھا جائے سامان و آلات کی کمی کو جلد از جلد پور ا کیا جائے ۔ انھوں نے ریسکیو 1122 کے تحصیل آفیسران کو بھی زور دیا کہ تحصیل لیول پر بھی ریسکیوکنٹرول کو متحرک رکھیں اور رمضان بازاروں میں ریسکیو اینڈ سیفٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں