ضلع بھر میں قائم سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کا آغاز 377

ضلع بھر میں قائم سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کا آغاز

 ضلع بھر میں قائم سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کا آغاز

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) ڈپٹی کمشنربہاول پور شوذب سعید کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز نے تمام متعلقہ تحصیلوں میں قائم سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی رابعہ سیال اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ وقار حسین نے اپنی اپنی تحصیلوں میں قائم منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی فروخت کے لیے نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ہدایت نامہ میں اسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ہدایت نامہ میں ناجائز منافع خوروں کے سدباب کے لیے کسی بھی طرح کی اجارہ داری کے خاتمہ کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ناجائز منافع خوری اور ناجائز ذخیرہ اند وزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ضلع بھر کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ماہ صیام کے آغاز کے ساتھ ہی چینی کی فروخت کو مقرر کردہ نرخوں پر یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے حکومت پنجاب کی جانب سے دیے گئے رمضان پیکیج 2019ء پر عمل درآمد کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 ضلع بھر میں قائم سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کا آغاز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں