آر پی او بہاولپور نے ڈی پی او کے ہمراہ رمضان بازاروں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا 293

آر پی او بہاولپور نے ڈی پی او کے ہمراہ رمضان بازاروں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) ریجنل پولیس آفیسر عمران محمود کا ماڈل بازار میں قائم رمضان بازار کا دورہ، سیکورٹی کے ساتھ ساتھ اشائے خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی کا بھی جائزہ لیا۔ تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر نے ماڈل بازار میں قائم رمضان بازار کا دورہ کیا، آر پی او نے پولیس کی جانب سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور ملازمین کو اپنی ڈیوٹی محنت، جانفشانی اور ایمانداری سے کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوان الناس کو سستا اور معیاری اشیاء خوردنوش مہیا کرنے کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے لگائے گئے رمضان بازاروں میں سکیورٹی اور معیاری اشیاء کی دستیابی ترجیح ہے۔ انہوں نے بازار انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے انتظامات اور روزمرہ اشیاء کا معیار اتنا بہتر رکھیں کہ عام عوام حکومت کی جانب سے لگائے گئے سستے رمضان بازار سے مستفید ہو سکے۔ آر پی او نے ڈیوٹی پر موجود تمام ملازمان کو ہدایت دی کہ وہ اپنی اپنی ڈیوٹی کے اوقات میں انتہائی چوکس رہیں اور چیکنگ کے نظام کو مزید موژر بنایا جائے تاکہ کوئی بھی شخص بغیر چیکنگ کے اندر نہ آنے پائے۔ انہوں نے ریجن بھر میں قائم دیگر رمضان بازاروں کی سکیورٹی کو الرٹ رکھنے اور متعلقہ ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اووز کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے کا حکم دیا۔ بعد ازاں آر پی او نے رمضان بازاروں میں لگائے جانے والے مختلف اشیاء کے سٹالز کو چیک کیا قیمتوں اور معیاد کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں