حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا 295

حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ داخلہ نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت 4 سے 7 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔

حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے عیدالفطر کی چھٹیوں کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق عیدالفطر پر 4 جون بروز منگل سے 7 جون بروز جمعہ تک تعطیلات ہوں گی۔

اعلان کردہ نوٹی فکیشن کی روشنی میں 2 ہفتہ وار چھٹیاں کرنے والے سرکاری و نجی ادارے کے ملازمین 6 روز عید کی خوشیاں دوبالا کریں گے اور اگر وہ بروز پیر 3 جون کو چھٹی کرلیں تو ان کی تعطیلات یکم جون سے 9 جون تک ہوجائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں