بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوذب سعید نے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کے زیر اہتمام لال سہانرا نیشنل پارک میں مہم پلانٹ فار پنجاب ویک کے تحت پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر چیئر پرسن پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی شہلا احسان بھی بطور مہمان اعزاز شریک تھیں۔ پلانٹ فار پنجاب ویک کے تحت ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوذب سعید اور چیئر پرسن پی ایچ اے شہلا احسان نے پودے لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفس کے ملازمین سمیت عمائدین علاقہ اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔
