آرٹس کونسل بہاولپور میں جشنِ آزادی پاکستان تقریبات 821

آرٹس کونسل بہاولپور میں جشنِ آزادی پاکستان تقریبات

محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام جشن آزادی تقریبات کہ سلسلہ شکریہ پاکستان میویکل کنسرٹ منعقد ہوا
بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) آرٹس کونسل بہاولپور محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان تقریبات کے موقع پر رشیدیہ آڈیٹوریم میں “شکریہ پاکستان” کے موضوع پر ملی نغمے کا پرگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بہاولپور کے نوجوان ابھرتے ہوئے گلوکاروں شاہدعلی خان، ابرار عباسی، جیاں خاں، محمود علی، عنصر عباس، ناد علی، شاہ رخ و دیگر گلوکاروں نے نہایت خوبصورت اور سریلی آواز میں ملی نغمے گا کر شرکائے تقریب میں جوش و لولہ پیدا کر دیا۔ میوزیکل کنسرٹ میں ڈویژنل انجینئر (فونز) جاوید اقبال، ڈائریکٹر آرٹس کونسل عابد حسن رضوی، پروگرام آفیسر ذکاء اللہ ملک و دیگر افسران، نوجوان، سول سوسائٹی کے ممبران موجود تھے۔ اس موقع پر آرٹس کونس بہاولپور کی عمارت کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں