بہاول پور (اُمیدیں ٹائمز) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بہاول پور سٹی رابعہ سیال نے نورے دی گوٹھ سے پل دیوان تک انسداد ناجائز تجاوزات آپریشن کے دوران سرکاری آراضی واگزار کروا لی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کہا ہے کہ ناجائز تجاوزات کا بروقت خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے بعد اگلے ماہ سے اس زمین پر رنگ روڈ کے تعمیری منصوبہ پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد ناجائز تجاوزات آپریشن کے دوران واگزار کروائی گئی سرکاری آراضی کی قیمت 5کروڑ روپے کے لگ بھگ بتائی گئی ہے جبکہ رنگ روڈ کی تعمیر کے بعد اس کی قیمت کہیں زیادہ بڑھ جائے گی۔ 330

بہاولپور، ناجائز تجاوزات آپریشان، 5کروڑ مالیت کی آراضی واگزار

بہاول پور (اُمیدیں ٹائمز) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بہاول پور سٹی رابعہ سیال نے نورے دی گوٹھ سے پل دیوان تک انسداد ناجائز تجاوزات آپریشن کے دوران سرکاری آراضی واگزار کروا لی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کہا ہے کہ ناجائز تجاوزات کا بروقت خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے بعد اگلے ماہ سے اس زمین پر رنگ روڈ کے تعمیری منصوبہ پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد ناجائز تجاوزات آپریشن کے دوران واگزار کروائی گئی سرکاری آراضی کی قیمت 5کروڑ روپے کے لگ بھگ بتائی گئی ہے جبکہ رنگ روڈ کی تعمیر کے بعد اس کی قیمت کہیں زیادہ بڑھ جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں