بہاولپور، مستحْق افراد کیلئے فری میڈیکل کیمپ 883

بہاولپور، مستحْق افراد کیلئے فری میڈیکل کیمپ

بہاولپور، مستحْق افراد کیلئے فری میڈیکل کیمپ

بہاول پو (اُمیدیں ٹائمز) مستحق افر اد معاشرے کا اہم حصہ ہوتے ہیں ان کی فلا ح و بہود کے لیے کام آنا بھی صدقہ جاریہ ہے مقامی این جی اوکے زیر اہتمام مقبول کالونی میں نجی سکول میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر فر حان منظور نے مریضوں میں خواتین‘مردوں اور بچوں کی کثیر تعدا د کا چیک اپ کیا ہے‘اویس بن عبدالمالک اور چودھری یا سر نے مریضوں کا خصوصی طور پر بی پی اور شوگر ٹیسٹ کیا۔مریضو ں کوان کی مرض کی تشخیص کے مطابق مفت ادویات دی گئی۔ مقبول کالونی کے مستحق و غریب افراد کی فلا ح و بہود کے لیے فری میڈیکل کیمپ فرقان احمد‘راجہ شفقت محمود‘چودھری طارق مجید‘وقاص شیرازی‘شعیب مغل‘ڈاکٹر عامر‘ ملک ساجد‘راؤ جمشید‘حاجی یوسف زاہد محمود اور مقامی این جی اوکے تعاون سے لگایا گیا۔جس میں علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں اپنے مریضوں کوچیک اپ کرکے مفت ادویات دینے پراین جی او و دیگر تعاون کرنے والے سماجی شخصیات کا شکریہ اد ا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں