عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو خبر دار کردیا 247

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو خبر دار کردیا

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔

 عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر  ٹیڈروس نے  پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ  اگر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو جولائی کے وسط تک مریضوں کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ  نے کہا کہ صوبہ پنجاب اور سندھ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ  ہونے کے سبب صحت کے شعبے پر دباؤ آرہا ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈ روس نے کہا کہ کورونا وائرس پاکستان کے 115 اضلاع تک پھیل چکا ہے  لہٰذا پاکستان، اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کو متحرک اور جامع حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ پاکستانی معیشت کے لیے تباہ کن ہوگا اور اس دوران  غربت کے شکار افراد کی تعداد دگنی ہو جائے گی۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ  نے زوردے کر کہا کہ کورونا وائرس کے مقابلے کے  لیے قومی سطح پرمربوط حکمت عملی اپنانی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں