222

بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے چھریوں کے وار کرکے بہن کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ احمد پور شرقیہ میں پیش آیا جہاں بھائی نے معمولی تلخ کلامی پر طیش میں آ کر اپنی بہن پر چھریوں کے وار کئے جس سے وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ ضابطے کی کاروائی کے لئے مقتولہ کی لاش قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں