بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) مرکزی میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے زیر اہتمام مرکزی جلوس 12 ربیع الاول بروز جمعہ کو صبح 10 بجے نکالا گیا جو کہ شکار پوری گیٹ عید گاہ سے روانہا ہوا اور حسب روایت مرکزی جلوس گری گنج بازار، پھولوں والے چوک سے شاہی بازار، فرید گیٹ، سرکلر روڈ سے ہوتا ہوا مرکزی عید گاہ میں اختتام پذیر ہوا۔
جس کے بعد مرکزی میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے زیر اہتمام میلاد کانفرنس منعقد کی گئی ۔ ربیع الاول کے پیش نظر شہر بھر کی خاص عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا اور بہاولپور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے۔
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/www/UmeedainTimes/wp-content/themes/Utimes-Utech/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/www/UmeedainTimes/wp-content/themes/Utimes-Utech/comments.php on line 79