121

بہاولپور ڈیزل کی مصنوعی قلت، سخت کاروائی کا عندیہ

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز)کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے کہا ہے کہ ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کرنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈیزل کی طلب اور رسد میں توازن برقرار رکھنے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر کے کانفرنس روم میں ڈویژن بھر کے پٹرولیم ڈیلرز کے عہدیداران اور انتظامی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا ،ایڈیشنل کمشنر رابطہ محمد فیصل عطاء سمیت ڈویژنل منیجر پی ایس او جواد حسن اور صدر پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن گل راز خان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ۔

بہاولپور ڈیزل کی مصنوعی قلت، سخت کاروائی کا عندیہ

کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ عوام الناس کو ریلیف دینے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور پٹرولیم کی ذخیرہ اندوزی و گراں فروشی میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی عام مارکیٹ میں دستیابی کے لئے پٹرولیم کمپنیوں کے ذمہ داران کو آن بورڈ لے کر ڈیزل و پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی کے نظام کو موثر رکھا جائے ۔ پٹرولیم کمپنیوں کے ذمہ داران نے اجلاس کو ہر ممکن تعاون اور پٹرولیم فراہمی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی کروائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں