بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)سیکریٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عتیل نے انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سربراہی میں جاری زرعی تحقیقی سرگرمیوں کو مثالی قرار دیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کاا ظہار ایوول گروپ فارم کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر خالد کھوکھر صدر پاکستان کسان اتحاد ، ایوول گروپ کے سی ای او آصف مجید، ڈائریکٹر زراعت توسیع ملتان، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ بھی اُن کے ہمراہ تھے۔
سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب اور ڈائریکٹر زراعت توسیع خانیوال وائرس اور پیداوار کے خلاف کپاس کے نئے جین ٹائپ IUB-222/III کی کارکردگی کا مشاہدہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کپاس ایک فصل نہیں بلکہ ملکی معیشت کا اہم جزو ہے اور اس مقصد کے لیے جامعہ اسلامیہ کی جانب سے موزوں اقسام متعارف کرائی گئی ہیں جو ایک قومی خدمت ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر این سی بی آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے کپاس کی جین ٹائپس اور متوقع پیداوار کے بارے میں بریفنگ دی۔ تمام ٹیم ممبران نے پتہ مروڑوائرس کے خلاف IUB-222/III کی کارکردگی پر اتفاق اور اطمینان کا اظہار کیا۔