دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے بھارت میں چرچے 347

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے بھارت میں چرچے

لاہور (اُمیدیں ٹائمز) پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے بھارت میں بھی چرچے، بھارتی ہدایتکار انوراگ بھی تعریف کئے بنا نہ رہے سکے۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے بھارت میں چرچے

پاکستان کی ماضی کی معروف فلم مولا جٹ کا بلال لاشعاری نے ری میک تیار کیا ہے جس میں سلطان راہی کا کردار فواد خان جبکہ مصطفیٰ قریشی کا کردار حمزہ علی عباسی نے نبھایا ہے۔ فلم کا پہلا جاری ہونیوالے ٹریزر سے یہ ہالی وڈ فلم کا پنجابی ورژن ظاہر کرتی تھی۔

فلم کی ریلیز میں شروع سے ہی مشکلات رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ بار بار ملتوی ہوتی رہی۔ تاہم اب ریلیز کی تاریخ کا حتمی فیصلہ کیا جا چکا ہے اور فلم 13 اکتوبر 2022 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

پاکستان کی عوام جہاں اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے وہاں حال ہی میں جاری ہونیوالے نئے ٹریلیر کے بعد بھارت میں بھی خوب چرچا ہو رہی ہے۔ یہاں تک کہ بھارتی ہدایتکار نے یوٹیوب پر دی لیجنڈ مولا جٹ کا نیا ٹریلر دیکھنے کے بعد ٹویٹر پر تعریف کی۔

یاد رہے کہ فلم میں کام کرنے والے اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان اور ہمائمہ پہلے ہی بھارت کی معروف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کی وجہ سے مقبول ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں