(اُمیدیں ٹائمز) آج استاد نصرت فتح علی خان کی 25ویں برسی منائی گئی 183

استاد نصرف فتح علی خان کی 25ویں برسی

ویب ڈیسک (اُمیدیں ٹائمز) استاد نصرف فتح علی خان کی 25ویں برسی آج منائی گئی۔ نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے اور اپنی منفرد قوالی کی بدولت دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔

ٹائم میگزین نے 2006 میں انہیں ایشینز ہیروز کی لسٹ میں شامل کیا جبکہ قوالیوں کی 125 البم ریلیز کرنے پر انکا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالی وہی خدا ہے کو بے حد پذیرائی ملی جسے دورِ جدید کے گلوکار عاطف اسلم نے بھی کوک اسٹوڈیو میں ری میک گایا۔

نصرت فتح علی خان نے بھارت میں بھی کام کیا اور نامور گلوکاروں کے ساتھ کام کیا اور کئی ایوارڈز اپنے نام کئے

1995 میں انہیں یونیسکو میوزک ایوارڈ دیا گیا جبکہ 1997ء میں انہیں گرامی ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا۔

وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اورصرف 48سال کی عمر میں 16اگست 1997 کودنیا سے کوچ کر گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں