بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیاں،متعدد ملزمان گرفتار،منشیات،-81ناجائز اسلحہ اور داؤ پر لگی رقم برآمد،مقدمات درج،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں 212

بہاولپور میں پولیس کی کاروائیاں، ملزمان گرفتار

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیاں،متعدد ملزمان گرفتار،منشیات،-81ناجائز اسلحہ اور داؤ پر لگی رقم برآمد،مقدمات درج،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ ڈی پی او عبادت نثار۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی پالیسی ” جرائم سے پاک معاشرہ’ ‘پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثاسرکی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات ،غیر قانونی اسلحہ اور داؤ پر لگی رقم برآمدکرلی۔

تھانہ عباسنگر اور مسافرخانہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان ناصر اور رمضان کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے760 گرام چرس برآمدکرلی۔تھانہ صدر احمدپورشرقیہ، اوچ شریف اور خیرپورٹامیوالی پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان سردار احمد، اسلم، نواز، رشیداور وقار کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے330 لیٹر شراب اور540لیٹر لہن معہ 03عدد چالوبھٹیاں کی برآمدکرلیں۔ تھانہ مسافرخانہ اور عباسنگر پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان شعیب اور سفیان کو گرفتار کرکے کے قبضہ سے02 عددپسٹل30 بور برآمدکرلی۔

جبکہ تھانہ سٹی حاصل پوراور چنی گوٹھ پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 08 ملزمان کو گرفتار کرکے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم اور جوئے کا سامان برآمد کر لیا۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں