بہاولپورمیں 275ویں وئرلیس ٹیلیگرافی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کاانعقاد 253

بہاولپورمیں 275ویں وئرلیس ٹیلیگرافی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کاانعقاد

بہاول پور ( اُمیدیں ٹائمز) پولیس وائرلیس ٹریننگ سکول میں 275ویں وئرلیس ٹیلیگرافی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کاانعقاد، آر پی او بہاول پورنے سلامی لی آر پی اوبہاول پور عمران محمود ڈی پی او بہاول پور امیر تیمور خان کے ہمراہ جب پولیس گراؤنڈ پہنچے توبگل بجاکران کی آمد کااعلان کیاگیاپولیس وائرلیس ٹریننگ سکول سے پاس آؤ ٹ ہونے والے دوستوں نے مہمان خصوصی کوجنرل سلامی پیش کی تقریب کاآغاز تلاوت قرآ ن مجید سے ہوا آر پی او بہاول پور نے آل راؤنڈ فرسٹ آنے والے آفیسر اپریٹر کینٹیبل شیر بہادر خان آمد ہ ضلع خوشاب کواعزازی شمشیر سکینڈ کلاس سرٹیفکیٹ اورمبلغ 5000روپے نقد انعام دیاجبکہ پریڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے آفیسر آپریٹر کنٹیبل محمد شیراز آمد ،ضلع اوکاڑہ کواعزازی شیلڈ معہ سیکنڈ کلاس سرٹیفکیٹ اور مبلغ 5000روپے انعام دیانشانہ بازی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے حمزہ شہزاد آمد ضلع سیالکوٹ کواعزازی شیلڈ سیکنڈ کلاس سرٹیفکیٹ اور5000روپے انعام دیاجبکہ ٹریننگ سکول کی طرف سے چیف گیسٹ کوپرنسپل سکول ڈی ایس پی خواجہ طغرل ضمیر نے سوئیز پیش کیاپرنسپل نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے بتایاکہ پولیس وائر لیس ٹریننگ سکول 1956 ء سے بہاول پور میں قائم ہوپہلے یہ پاکستان کاواحد ادارہ تھاجہاں ٹیلی موصلات کی فنی تکنیکی تربیت فراہم کی جاتی تھی اب پنجاب پولیس کاعلیحد ہ یونٹ ہے انہوں نے بتایاکہ اب تک یہاں سے 275 ٹیلی گرافی کورسسز مکینک کورسسز لوئر سکول کورسسز ودیگر کورسسز کر وائے گئے اور 25 ہزار کے قریب افسران جوانوں کوفنی تکنیکی حربی اورانسانی جان بچانے کیلئے زیرتربیت بھی فراہم کی گئی انہوں ٹریننگ مکمل کرنے والے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کومبارک باددی جنہوں نے اپنی سابقہ طرز زندگی کوخیرباد کہہ کرنظم وضبط کے دھارے میں نئی طرز زندگی کے آغاز پرکاربند ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرپی او بہاول پور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس عمران محمود نے پاس آوٹ ہونے والے جوانوں سکول کے سٹاف ، پرنسپل کومبارکباد دیتے ہوئے شاندار پریڈ کوسراہا،انہوں نے کہاکہ ٹیلی مواصلات کاشعبہ پنجاب پولیس میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے جس کی مددسے اضلاع میں پولیس امن وامان کے قیام میں فعال کرداراداکرتی ہے پویس وائرلیس ٹریننگ سکول بہاول پور نے ٹیلی مواصلات کے پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرکے اس ادارے کانام ملک بھرمیں روشن کیاہے انہوں نے امیدظاہرکی کہ پاس آوٹ ہونے والے یہ جوان ہمت جوانمردی اورلگن سے اپنے فرائض منصبی اداکریں گے انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب پولیس امجدجاویدسلیمی کابھی یہی ویژن ہے کہ جدیدتقاضوں کے ہم آہنگ ایسی بھرپورتربیت سے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے علمبردار تیار ہوں جوآئندہ اپنے فرائض کی ادائیگی بھرپورانداز میں سرانجام دیں اورپولیس کامورال بلند رکھیں اس موقع پر اعلی افسران پولیس سرجن، ڈی ایچ او ڈاکٹرتنویرحسین شاہ ، ایس پی آرآئی بی رب نواز خان ایس پی انوسٹی گیشن سیلم خان نیازی ایس پی صدر میرروحیل ،ڈی ایس پی محمدصفدر ڈی ایس پی جمشیدعلی ڈی ایس پی محمداحمدڈوگر ڈی ایس پی ٹریفک زاہدمجید راؤ جمشیدعلی خان چوہدری عبدالرشید زیرتربیت جوانوں کے اہل خانہ پروفیسرز ڈاکٹرز صحافی وکلاء اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اورقائداعظم میڈیکل کالج کے طلباء ایلیٹ فورس سپیشل برانچ آئی بی سی ٹی ڈی ضلع پولیس کے افسران جوانوں اورمعززین شہرنے بھی شرکت کی 

بہاولپورمیں 275ویں وئرلیس ٹیلیگرافی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کاانعقاد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں