عمیر خان

عمیر خان - Umair Khan
عمیر خان – فائل فوٹو

بطور ویب پرینیور 100 سے زائد ویب سائٹس بنانے والے عمیر خان نے 15 سال کی عمر میں زمانہ طالب علمی میں ہی بطور ویب ڈیزائنر فری لانسنگ کے سفر کا آغاز کیا۔ گورنمنٹ کالج آف کامرس میں 18 سال کی عمر میں کالج میگزین الکاسب سے بطور معاون ایڈیٹر منسلک ہوئے اور پہلی بار کالج میگزین الکاسب کی باقاعدہ ویب سائٹ لانچ کی جسمیں کالج میگزین کے تمام پرانے اور نئے شمارے آن لائن شائع کیئے۔

عمیر خان کا تعلق نوابوں کے شہر سابقہ ریاست بہاولپور سے ہے ۔ دنیا انٹرنیٹ کے شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہی تھی مگر بہاولپور میں ابھی ٹیکنالوجی کی زیادہ آگاہی نہ تھی جس کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے عمیر خان نے 18 سال کی عمر میں مورخہ یکم مئی 2008 کو اپنی پہلی ویب سائٹ لانچ کی اور یونیورسٹی کے اختتام پر 21 سال کی عمر میں مورخہ 20 دسمبر 2010 کو بطور چیف ایڈیٹر بہاولپور کا پہلا انٹرنیٹ پر دستیاب اخبار لانچ کیا جو دنیا بھر میں پڑھا جا سکتا ہے۔

عمیر خان کی قابل قدر خدمات کے پیش نظر مارچ 2013 میں سماجی میتھ کلب سوسائٹی کے منعقد کردہ اعزازی پروگرام میں بہاولپور کے کم عمر چیف ایڈیٹر کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ گورنمنٹ صادق کالج آف کامرس بہاولپور میں منعقد ہونے والی الکاسب کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم میاں بلیغ الرحمٰن نے عمیر خان کو کم عمر چیف ایڈیٹر آف نیوز پیپر کے اعزازی ایوارڈ سے نوازا۔

ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں ہر آئے روز نت نئی ایجادات کے باعث دنیا بہت تیزی سے بدل رہی ہے جو ہمارے رہن سہن میں بھی تبدیلی کا باعث بن رہا ہے۔ برسوں پہلے لوگ اخبار بہت دلچسپی سے پڑھتے تھے اور گزشتہ روز کی خبریں جاننے کیلئے روز صبح اخبار کا بے صبری سے انتظار کرتے تھے۔ الیکٹرانک میڈیا کے آنے سے پرنٹ میڈیا کی اہمیت میں کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن ویب میڈیا اور سوشل میڈیا متعارف ہونے کے بعد جب ہر خبر فنگر ٹپس پر چند سیکینڈز میں دستیاب ہونے لگیں تو پرنٹ میڈیا کی اہمیت میں بے حد کمی آئی ہے ۔

عمیر خان بطور ٹریننر کئی پروگرامز میں گیسٹ سپکیر کے طور پر ہزاروں طالب علموں کو ٹریننگ بھی دے چکے ہیں۔ عمیر کے منفرد آئیڈیا کا حامل اُمیدیں ٹائمز آج دس سال گزرنے کے بعد بھی بہاولپور کا واحد آن لائن اخبار کی حیثیت رکھنے کے ساتھ ساتھ بہاولپور کی پہلی اور اکلوتی مکمل ویب سائٹ ہے جو اردو زبان میں دنیا بھر میں پڑھی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *