بہاولپور میں انسداد تمباکو نوشی مہم کا آغاز 526

بہاولپور میں انسداد تمباکو نوشی مہم کا آغاز

ہیلتھ کےئر حکومت پنجاب کے مؤثر اور ٹھوس اقدامات کی بدولت سگریٹ نوشی و تمباکو نوشی پر مکمل قابو پایا جائے گا
بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاول پور ذوالقرنین جتوئی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں غیر متعدی امراض سے اموات کی واحد بڑی وجہ تمباکو و سگریٹ نوشی ہے۔ یہ بات انہوں نے انسداد تمباکو نوشی مہم کے آغاز کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ گلوبل ایڈلٹ تمباکو سروے 2014کے مطابق پاکستان بھر میں 23.9 ملین ادھیڑ عمر افراد تمباکو و سگریٹ نوشی میں مبتلا ہیں اور جی وئے کی سروے 2013کے مطابق ملک میں تمباکو و سگریٹ نوشی میں مبتلانوجوانوں کی شرح10.7 فیصد نوٹ کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمباکو نوشی اٹلس 2018کے مطابق ہر آنے والے سال میں پاکستان کو تمباکو نوشی کی وجہ سے143.2 بلین روپے کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑتا ہے۔ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر ذوالقرنین جتوئی نے بتایا کہ حکومت کی تیار کردہ حکمت عملی و پلاننگ کے تحت2030 تک غیر متعدی امراض سے33فیصد تک چھٹکارا حاصل کر لیا جائے گا جس میں سگریٹ نوشی سے چھٹکارا سرفہرست ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کےئر حکومت پنجاب کے مؤثر اور ٹھوس اقدامات کی بدولت سگریٹ نوشی و تمباکو نوشی پر مکمل قابو پایا جائے گا تاکہ شرح اموات میں کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو و سگریٹ نوشی پر قابو پانے کے لیے سگریٹ نوشی قوانین پر عمل درآمد کر کے عوام میں سگریٹ نوشی و تمباکو نوشی کے استعمال کے مضر اثرات کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں