285

بہاول پورمیں ایشین ڈویلپمنٹ بینک پروگرام کے تحت150 ملین ڈالر کے ترقیاتی کام ہوں گے

بہاولپور( اُمیدیں ٹائمز)بہاولپورمیں ایشین ڈویلپمنٹ بینک پروگرام کے تحت150 ملین ڈالر کے ترقیاتی کام ہوں گے۔ان خیالات کا اظہارمیئرمیونسپل کارپوریشن بہاولپورعقیل نجم ہاشمی نے ایشین ڈویلپمنٹ بنک پروگرام کی ٹیم سے میٹنگ کے بعدایک بیان میں کیا۔ایشین ڈویلپمنٹ بنک پروگرام کے وفد میں لائیڈ رائٹ،ندیم رحمان،سعادالدین میاں،جوڈوکلہاس،ساکائی،بایوشی نارامزاور دیگر شامل تھے۔اس موقع پر چیئرمین قیوم اعظم ،میونسپل آفیسرفنانس شاہد لطیف،میونسپل آفیسر پلاننگ سلیم محمود زاہد،چیف سینیٹری آفیسرملک ریاض،بہاولپورویسٹ منیجمنٹ کی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت کلین و گرین بہاولپور،عوام کو صاف پانی کی فراہمی،اربن ٹرانسپورٹ،کوہ نورہوٹل تا لال باغ اور دیوان والی پلی تا بائی پاس نیاسیوریج سسٹم اورانسانی سہولیات کی فراہمی کے دیگر منصوبوں پر کام ہوگا۔قیوم اعظم نے کہا کہ بہاولپورمیں ترقیاتی کاموں اور عوامی فلاحی منصوبوں اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کے حوالہ سے ایشین ڈویلپمنٹ پروگرام وقت کی ضرورت محسوس ہوتا ہے۔جس سے بہاولپورشہراور یہاں کے عوام کامعیارزندگی بلند ہوگا۔ایشین ڈویلپمنٹ بنک پروگرام کے ہیڈ لائیڈ رائٹ نے کہا کہ میئر عقیل نجم ہاشمی ،قیوم اعظم اور ادارہ کے افسران سے بہترین میٹنگ ہوئی جس میں بہاولپورشہر جو ہمیں بہت پسند آیا اس کی تعمیروترقی،یہاں کے عوام کوپینے کے صاف پانی کی سہولیات،سیوریج کے مسائل کے حل،اربن ٹرانسپورٹ،شہرکو ہرابھرا اوردیگر منصوبوں پر کام کرنے کے حوالہ سے باتچیت ہوئی ۔اور نئے مالی سال میں ان منصوبوں پر کام شروع کردیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں