سانحہ ماڈل بازار بہاولپور کے متاثرین کی مالی اعانت 384

سانحہ ماڈل بازار بہاولپور کے متاثرین کی مالی اعانت

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے سانحہ ماڈل بازار کے 66متاثرین میں 90لاکھ 75ہزار کی مالی اعانت کے چیک تقسیم کئے۔ یاد رہے کہ تین ماہ قبل 28دسمبر 2018کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد کے موقع پر ماڈل بازار بہاولپور میں آگ لگنے سے دکانیں جل کر خاکستر ہو گئی تھیں جس پر وزیر اعلیٰ نے متاثرین کی مالی امداد کا وعدہ کیا تھا۔صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہت ہی احتیاط سے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا جسکی منظوری وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دی۔
صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ حکومت وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اعلیٰ ویژن کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود میں سرگرم ہے۔ متاثرین سانحہ ماڈل بازار بہاولپور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جو مالی اعانت کا وعدہ کیا تھا وہ وفا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی سہولیات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ 

سانحہ ماڈل بازار بہاولپور کے متاثرین کو مالی اعانت کے چیک دینے کی تقریب میں چیئرپرسن پی ایچ اے میڈم شہلا احسان، چئیرمین بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ملک عامر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر روینیو رضوان قدیر، صدر انجمن تاجران سید اسرار حسین، ڈویژنل صدر تحریک انصاف پاکستان فرزند علی گوہیر، پی ٹی آئی رہنما و دیگر کارکنان شریک تھے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں