لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ میں 75ویں یوم آ زادی کی پر وقار تقریب 39

لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ میں 75ویں یوم آ زادی کی پر وقار تقریب


بہاول پور( اُمیدیں ٹائمز)لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ میں 75ویں یوم آ زادی پاکستان کے سلسلے میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں مسٹر جسٹس صادق محمود خرم نے پرچم کشائی کی۔اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔

لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ میں 75ویں یوم آ زادی کی پر وقار تقریب

مسٹر جسٹس صادق محمود خرم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک آ زادی پاکستان کے اکابرین اور مشاہیر کی لازوال قربانیوں سے متعلق اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پاکستان کا دن ہم سب کے لئے ایک مقدس دن ہے اور اس مبارک دن کے موقع پرہمیں عہد کرنا چاہئے کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات کی روشنی میں اپنے ملک کو اقوام عالم کی صف میں عظیم سے عظیم تر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مملکت خدادادکا حصول قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں تحریک آزادی کے اکابرین کی جدوجہد کا ثمر ہے کہ جنہوں نے تمام تر گھٹن اور ظلم کے باوجود اپنی جدوجہد آزادی کا سفر جاری رکھا اوربالآخر ایک آزاد اور خودمختار مملکت کا حصول ممکن بنایا۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم نے ہمیشہ اصولوں اور قوانین کی پاسداری کرنی ہے اورملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ میں 75ویں یوم آ زادی کی پر وقار تقریب

تقریب میں صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ اے آر اورنگ زیب،جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ سید فیصل بخاری، ڈپٹی رجسٹرارلاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ راؤ محمد یحییٰ، ڈپٹی اٹارنی جنرل نوید خلیل،پروٹوکول آفیسر لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ قمر قریشی، وکلاء اورسٹاف نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی ،استحکام ، ترقی و خوشحالی کے لئے دعا مانگی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں