پاکستان تحریک انصاف اپنے ڈویژنل صدر فرزند گوہیر کو پارٹی سے نکال باہر کرئے، ڈاکٹرز کا احتجاج 242

پاکستان تحریک انصاف اپنے ڈویژنل صدر فرزند گوہیر کو پارٹی سے نکال باہر کرئے، ڈاکٹرز کا احتجاج

بہاول پور( اُمیدیں ٹائمز)چادر اور چار دیواری پامال کرنے اور ہسپتال کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنانے پرپاکستان تحریک انصاف اپنے ڈویژنل صدر فرزند گوہیر کو پارٹی سے نکال باہر کرئے بصورت دیگر ڈاکٹر ز برادری سڑکوں پر احتجاج کرئے گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گی ڈاکٹر ز اپنے ادروں میں کسی بھی صورت سیاسی دباؤ برداشت نہیں کریں گی ان خیالا ت کا اظہار ڈاکٹر منیر صدیقی ممبرپی ایم اے ،ڈاکٹرنسیم خزانچی پی ایم اے‘ڈاکٹرمعین ضیاء صدروائی ڈی اے سول ہسپتال ڈاکٹرسیف ممبرسی ای سی پی ایم اے‘ ڈاکٹرراشدڈاکٹرحبیب‘ڈاکٹرنواب ڈاکٹر آصف رضا مدنی ،ڈاکٹر ملک نسیم،ڈاکٹر عامر بخاری ،ڈاکٹر اافتاب ،ڈاکٹر ضیاء معین بزدار،ڈاکٹر اشفاق اور متاثرہ نے ڈاکٹر ز ہوسٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب پی ٹی آئی بہاول پور ڈویژن کے صدر فرزند گوہیر جس طرح اقتدار کے نشے میں مست غنڈوں کے ہمراہ ڈاکٹرضیاء بہزاد کے نجی ہسپتال میں دھاوا بولا اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ڈاکٹر ضیاء اور اس کی فیملی کو کئی گھنٹے محصور رکھا اس پر پوری ڈاکٹرز کمیونٹی بھرپور مذمت کرتی ہیں اور پی ٹی آئی حکومت سے پوچھتی ہے کہ فرزند گوہیر کس حیثیت سے اداروں میں مسلسل مداخلت اور چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال رہا ہے ۔ڈاکٹرز رہنماؤں نے کہا کہ حکومت بتائے کہ فرزند گوہیر کے پاس کون سا ایسا اختیار ہے کہ وہ ہمارے ہسپتالوں کو چیک کرئے اور غنڈہ گردی کرئے اگر اس کو کوئی شکایت تھی تو وہ متعلقہ فورمز میں شکایت کرئے قانون کو اپنے ہاتھ میں لے کر غندہ گردی کی اس کو کس نے اجازت دی ہے ۔ڈاکٹر ضیاء ایک شریف النفس انسان ہے جو کہ ملک کی محبت میں برطانیہ جیسے ملک کو چھوڑ کر پاکستان آئے اور یہاں پر انہوں منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیے اپنا نجی ہسپتال بنایا ۔جس پر طاقت کے نشے میں مست پی ٹی اآئی کے ڈویژن صدر فرزند گوہیر نے جاکر توڑ پھوڑ کی ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایااور ڈاکٹر ضیاء جو کہ اپنی فیملی کے ساتھ اسی ہسپتال کے ایک پورشن میں رہائش پذیر تھے کے گھر میں گھس کر ان کی بیوی جو کہ کینسر کی مریضہ ہے کو ہراساں کیاجو کہ ناقابل برداشت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہپم ضلعی انتظامیہ کو پورا مووقع دے گے کہ وہ اس غنڈہ گردی پر فرزند گوہیر اور اس کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کاروائی کرئے بصورت دیگر ہم بھرپور احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کرئے گے انہوں نے مذید کہا کہ ڈاکٹر ز کیمونٹی وہ پڑھی لکھی کمیونٹی نے جس نے پی ٹی آئی کو الیکشن میں سپورٹ کیا اس کی کمپیئن کی جس کا ہمیں یہ صلہ مل رہا ہے کہ پی ٹی آئی کے غنڈوں کے ہاتھوں ہمارے گھر اور ہسپتال تک محفوظ نہیں ہے ۔ ڈاکٹرز نے عمران خان وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فرزند گوہیر جیسے لو۳گوں کو اپنی پارٹی سے نکال باہر کریں جو کہ ان کی پارٹی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں