بیٹا ابھی بھی تکلیف میں ہے، دعاؤں کی درخواست ہے، بلیغ الرحمان 211

بیٹا ابھی بھی تکلیف میں ہے، دعاؤں کی درخواست ہے، بلیغ الرحمان

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) ان تمام احباب کاشکرگزارہوں جنہوں نے اس غم کے موقع پرمیراحوصلہ بڑھایااورغم بانٹا،بیٹی سماویہ رحمان،9 سالہ بیٹامحمدولی الرحمان اور ڈرائیورمحمدثاقب کی حالت خطرہ سے باہرہے اوراب وہ بہتر ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیرتعلیم میاں بلیغ الرحمان نے اپنی رہائشگاہ پر تعزیت کیلئے آنے والے احباب سے ملاقات اورانکے استفسارپر جاری پریس ریلیز میں کیاانہوں نے کہا کہ میں ملک بھرسمیت بہاول پور سے آنے والے ان تمام احباب کاشکرگزار ہوں جنہوں نے میری اہلیہ اور بیٹے کی وفات پر تعزیت کی نمازجنازہ میں شرکت کی غم بانٹا اورمیراحوصلہ بڑھایا انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور محمدثاقب کاحادثہ کے بعد تقریبا دوگھنٹے ہسپتال میں مکمل معائنہ کے بعدڈاکٹرزنے گھرجانے کی اجازت دیدی ہے الحمداللہ وہ اب بہت بہترہے میری بیٹی سماویہ رحمان کواگرچہ کچھ زیادہ چوٹیں آئیں ہیں لیکن اب وہ بھی بہت بہتر ہے 9 سالہ بیٹا محمدولی الرحمان کوPelvic Bone فریکچر ہوگیاہے اگرچہ خطرہ سے باہرہے اورڈاکٹرزبھی مطمئن ہیں کہ تقریبا 6 ہفتہ میں وہ مکمل صحت یاب ہوجائیگا مگرابھی وہ تکلیف میں ہے تمام دوست واحباب سے دعا?ں کی درخواست ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں