رمضان بازاروں میں اشیاء رعایتی نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے؛کمشنر بہاول پور 332

رمضان بازاروں میں اشیاء رعایتی نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے؛کمشنر بہاول پور

 رمضان بازاروں میں اشیاء رعایتی نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے؛کمشنر بہاول پور

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)کمشنر بہاول پور ڈویژن نیئر اقبال نے کہا ہے کہ ڈویژن بھر کے رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل رعایتی نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ماہ صیام میں عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش کی دستیابی کے لئے رمضان بازاروں کو فعال بنانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔یہ ہدایات انہوں نے ماڈل بازار اور ریلوے روڈ پر قائم رمضان بازاروں کے اچانک دورہ کے دوران متعلقہ انتظامی افسران کو دیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر رابطہ آفتاب احمد پیرزادہ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی رابعہ سیال اور دیگرمتعلقہ افسران موجود تھے۔ کمشنربہاول پور نیئر اقبال نے ایک صارف کی شکایت پر ماڈل بازار میں چینی کی عدم دستیابی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کا اسٹاک ختم ہونے سے قبل متعلقہ اسٹالز پر پہنچایا جائے تاکہ روزہ داروں کو انتظار کی زحمت نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں خریدوفروخت کا دورانیہ افطار کے وقت تک جاری رکھا جائے تاکہ صارفین سہولت سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ سبزیوں، پھلوں اور پولٹری مصنوعات کی تروتازگی برقرار رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر بروئے کار لائی جائیں اور صارفین کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں