289

وزیر عالیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بہاولپور آمد

بہاولپور/رحیم یار خان (اُمیدیں ٹائمز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پہلے روزے کے دن فل سکیورٹی پروٹوکول میں پنجاب کے دور دراز علاقوں کے طوفانی دورے کئے اور رمضان بازاروں، ہسپتالوں اور گندم خریداری مراکز کا معائنہ کیا۔بہاولپور میں تباہ شدہ ماڈل بازار کی پارکنگ ایریا میں قائم سستے بازار میں مختلف اسٹالوں پر اشیاء کا جائزہ لیا اور ان کے نرخ اور معیار کو چیک کیا۔ وزیر اعلیٰ کے ہمرا وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری، کمشنر بہاولپور ڈویژن، آر پی او، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اور بھی تھے۔ رحیم یار خان میں صفائی کے ناقص انتظامات اور فرائض سے غفلت برتنے پر چیف آفیسر بلدیہ رحیم یار خان اور ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر کو معطل کر دیا جبکہ رحیم یار خان میں فلائی اور کی تعمیر کیلئے فنڈز کا اعلان بھی کیا۔ سرحدی علاقے تحصیل صادق آباد پہنچنے پر عسکری پارک میں قائم رمضان بازار، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایمرجنسی وارڈ اور گندم خریداری مرکز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اربوں روپوں سے رمضان بازار کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔ رمضان پیکج کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے پوری حکومتی مشینری سرگرم عمل ہیں۔ حکومت نے نمائشی اقدامات سے گریز کر کے پورے 2ارب روپے کی بچت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں