یونیورسٹی ملازمین کو سول ہسپتال میں بلامعاوضہ علاج معالجے کی سہولیات 707

یونیورسٹی ملازمین کو سول ہسپتال میں بلامعاوضہ علاج معالجے کی سہولیات

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور سول ہسپتال بہاول پور کے مابین تدریس وتحقیق، پیشہ وارانہ تربیت کے فروغ او رعلاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب ہوئی جس میں انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر، سینئر اساتذہ، افسران اور میڈیکل ڈاکٹر موجود تھے۔ معاہدے پر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ آلٹرنیٹو میڈیسن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ڈاکٹر محمد یوسف رانا میڈیکل سپریٹنڈینٹ سول ہسپتال بہاو ل پورنے اپنے اِداروں کی جانب سے دستخط کیے۔ معاہدے کی رُوسے یونیورسٹی ملازمین کو سول ہسپتال میں بلامعاوضہ علاج معالجے کی سہولیات دستیاب ہوں گی جن کی ادائیگی یونیورسٹی کرے گی۔سول ہسپتال انتظامیہ نرسنگ اور صحت عامہ کے دیگر تعلیمی پروگرام شروع کرنے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور کی معاونت کرے گی۔ شعبہ فارمیسی یونیورسٹی کالج آف کنونشل میڈیسن، بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو ٹیکنالوجی، سوشل ورک، اپلائیڈ سائیکالوجی اور مینجمنٹ سائنس کے طلبہ وطالبات کو سول ہسپتال میں انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ صحت عامہ سے متعلقہ موضوعات پر مشترکہ سیمینارز،ورکشاپس اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں