اب بچے سکول بیگ کے بغیر جائیں گے 376

اب بچے سکول بیگ کے بغیر جائیں گے

اسلام آباد (اُمیدیں ٹائمز) چھوٹے بچے اسکول جاتے ہوئے بھاری بیگ کا بوجھ کندھوں پر اُٹھائے جاتے ہیں۔ پرائیوٹ اسکول کی جانب سے چھوٹی کلاسز سے ہی ڈھیر ساری کتابیں پڑھانا شروع کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ معصوم پھولوں پر بھاری بیگ کا بوجھ لاد دیا جاتا ہے۔ تاہم اب فیڈرل ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے 100 سے زائد اسکولوں میں بیگ فری پالیسی جاری کی گئی ہے جس سے بچوں کو وزنی بیگ سے آزادی مل جائیگی۔

فیڈرل ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن نے پہلے یہ پالیسی صرف 20 اسکولوں پر لاگو کی جبکہ مثبت نتائج آنے پر 100 اسکولز میں بیگ فری پالیسی شروع کر دی گئی ہے۔ بہتر نتائج پر ملکی سطح پر احکامات جاری کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں