بہاولپور ضلع میں 18 لاکھ جبکہ بہاول پور ڈویژن میں58لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز آج ووٹ دینگے 219

بہاولپور ضلع میں 18 لاکھ جبکہ بہاول پور ڈویژن میں58لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز آج ووٹ دینگے

بہاولپور ضلع میں 18 لاکھ جبکہ بہاول پور ڈویژن میں58لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز آج ووٹ دینگے

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)الیکشن2018ء کے موقع پر بہاول پور ڈویژن میں58لاکھ56ہزار859رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ اس سلسلہ میں ڈویژن بھر میں4321پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ بہاول پور ضلع میں18 لاکھ 81ہزار393ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ اس سلسلے میں مرداور خواتین کے708پولنگ سٹیشن جبکہ مردوں اور خواتین کے علیحدہ علیحدہ330 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنوں پر پینے کے صاف پانی اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی سمیت بجلی کے متبادل بندوبست کو یقینی بنایا گیا ہے۔95%پولنگ اسٹیشن محکمہ ایجوکیشن کی بلڈنگ میں بنائے گئے ہیں جن میں بنیادی سہولیات ہنگامی بنیادوں پر مہیا کی گئی ہیں ۔ پولنگ عملہ ، پولنگ میٹریل، سکیورٹی سٹاف و دیگر عملہ کے ترسیل کے عمل میں معاونت کے لیے متبادل گاڑیاں بھی موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں