ڈی ایچ اے بہاول پور، 50 ایکٹررقبہ پرکینسرہسپتال تعمیرکیا جائے گا 234

ڈی ایچ اے بہاول پور، 50 ایکٹررقبہ پرکینسرہسپتال تعمیرکیا جائے گا

فیز ون میں 85 بلین روپے خرچ ہونگے ، ڈی ایچ اے ایک انٹرنیشنل انوائرمنٹ اور برینڈنیم ہے
بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) ڈی ایچ اے بہاول پورمیں 50 ایکٹررقبہ پرکینسرہسپتال تعمیرکیاجائیگا ڈی ایچ اے فیز ون میں 85 بلین روپے خرچ ہونگے جس شہرمیں ڈی ایچ اے تعمیرہوتاہے اس شہرکامعیارزندگی بلند ہوجاتاہے ڈی ایچ اے ایک انٹرنیشنل انوائرمنٹ اور برینڈنیم ہے ڈی ایچ اے کاعظیم الشان منصوبہ بڑی تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے ان خیالات کااظہار ڈی ایچ اے بہاول پورمیں پلاٹ اورولازنمبرکی قرعہ اندازی کی تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب کے مہمان خصوصی قومی ہاکی پلیئر،فلائنگ ہارس سمیع اللہ خان نے کہاکہ جس شہرمیں بھی ڈی ایچ اے تعمیر ہوتاہے اس شہر کامعیارزندگی بلندہوجاتاہے انہوں نے کہاکہ ڈی ایچ اے ایک قابل اعتماد ادارہ ہے بہاول پورکے شہریوں کوڈی ایچ اے میں ضرورسرمایہ کاری کرنی چاہے انہوں نے کہا کہ انشااللہ چندسال میں ڈی ایچ اے بہاول پور ملک کے دیگر ڈی ایچ ایزسے کامیاب پراجیکٹ ثابت ہوگا انہوں نے ڈی ایچ اے کی ٹیم کو انتہائی محنت ،لگن اور جانفشانی سے کام کرنے پرمبارکباد دی ڈی ایچ اے بہاول پورکے پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئرشاہدمحمود نے کہا کہ 3 سا ل قبل شروع ہونے والے پراجیکٹ کے پلاٹ نمبرزآج الاٹ کردیئے ہیں اس حوالہ سے میں فنانس ،ایڈمنسٹریشن ،آئی ٹی اورمارکیٹنگ کے شعبہ جات کی دن رات کی محنت اورکاوشیں شامل ہیں جن پرمیں انہیں مبارکباددیتاہوں انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے بہاول پور کے فیز ون میں تقریبا85 بلین روپے خرچ کئے جائیں گے جس سے بہاول پورکے شہریوں کامعیارزندگی نہ صرف بلندہوگابلکہ ان کے لائف سٹائل میں بھی تبدیلی آئی گی انہوں نے کہا کہ شوکت خانم کینسرہسپتال کی تعمیر کیلئے 50 ایکٹر جگہ مختص کردی گئی ہے ڈی ایچ اے کے قیام سے لاکھوں افراد کو روزگارکے مواقع میسرآئیں گے انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے ایک انٹرنیشنل انوائرمنٹ اور برینڈنیم ہے جہاں اسٹیٹ آف دی آرٹ لیونگ ہے انہوں نے بتایا کہ ڈی ایچ اے کے داخلی راستہ کے علاوہ دومزیدپل تعمیر کئے جائیں گے اور قطعہ العمارہ موڑ تک سڑک کی تعمیر کی جائے گی ڈی ایچ اے میں سوئی گیس منظورہوچکی ہے اورسمہ سٹہ سے براہ راست 8 انچ کی علیحدہ پائپ لائن بچھائی جائیگی جبکہ پانی کی فراہمی کیلئے واٹرٹینکس کی تعمیر شروع ہوچکی ہے جبکہ بجلی کی فراہمی کیلئے پلاننگ مکمل کرلی گئی ہے قبل ازیں 6-9-12 مرلہ کے ولاز، چارمرلہ، ایک کینال اوردس مرلہ پلاٹس کے نمبرز کی قرعہ اندازی کی گئی قرعہ اندازی کی تقریب میں کراچی اسلام آباد، لاہور سمیت اوورسیز اورمقامی بلڈرز،رئیل اسٹیٹ ایجنٹس،پراپرٹی ڈیلرز نے کثیرتعدادمیں شرکت کی جنہوں نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے ڈی ایچ اے بہاول پورکوایک کامیاب رہائشی منصوبہ اور اسے بنچ مارک قراردیاانہوں نے کہا کہ دوبئی اوربہاول پورمیں ریگستان کی مماثلت پائی جاتی ہے اگر دوبئی ترقی کرسکتاہے تو بہاو ل پوربھی یقیناًترقی کی منازل طے کرسکتاہے انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان کے ڈی ایچ ایز کے مقابلہ میں بہاول پورڈی ایچ اے میں سہولیات بھی سب سے زیادہ ہیں اور سب سے کم قیمت پرپلاٹ دستیاب ہیں تقریب کے آخر میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے بہاول پور بریگیڈیئرشاہدمحمود نے کراچی لاہوراسلام آباد اوراوورسیزرئیل اسٹیٹ کے نمائندگان اوربلڈرزکوتحائف پیش کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں