362

وکٹوریہ ہسپتال بھاولپور میں ضلع بھاولپور کے پہلے Pain Clinicکا افتتاح

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)مین آئی سی یو بھاول وکٹوریہ ہسپتال بھاولپور میں ضلع بھاولپور کے پہلے Pain Clinicکا افتتاح ہیڈ آف میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر قاضی مسرور نے کیا ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر ہیڈ آف انیستھزیا ڈیپارٹمنٹ کی قیادت میں Pain Clinicکی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر قاضی مسرور ہیڈ آف میڈیسن‘ڈاکٹر میاں عزیز الرحمن میڈیکل سپرینٹینڈنٹ ‘اے ایم ایس ڈاکٹر خلیل الرحمن ہیڈ آف سنٹرل فارمیسی ‘بریگیڈیر سلیم ودیگر تھے ۔جس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے Pain Clinicکے فوائد بتائے جس میں معمولی درد سے لیکر کینسر کے درد تک کا علاج با آسانی کیا جا سکے گا یہ بھاولپور ضلع کا پہلا Pain Clinicہے علاوہ ازیں انہوں نے بتایاکہ 03مارچ کو ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں انٹرنیشنل فیکلٹی ‘پاکستان فیکلٹی اور لوکل فیکلٹی آف انیستھزیا شرکت کریں گے ۔میڈیکل سپرینٹنڈنٹ نے اس موقع پر مزید سٹاف دینے کی یقین دہانی کروائی جس سے غریب اور مستحق لوگ با آسانی اپنا علاج کرواسکیں گے اس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر قاضی مسرور نے ریبن کاٹ کر Pain Clinicکا افتتاح کیا اور پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر نے اس موقع پر کیک کاٹا اور دعا کروائی اس موقع پر بھاول وکٹوریہ ہسپتال کے تمام وارڈز کے ہیڈ اینڈ پروفیسرز‘ ڈاکٹر طارق بشیر‘ڈاکٹر فرخ رشید ‘ڈاکٹر ساجد فاروق ‘ڈاکٹر جام نعیم ‘ڈاکٹر تاج محمد ‘ڈاکٹر تصادق منیر ‘سٹاف نرسزو دیگر ڈاکٹرز اور ٹیکنیشین نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں