اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں وزیر اعظم پاکستان شجر کاری مہم کے سلسلے میں 1500پودے لگائے گئے 460

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں 1500پودے لگائے گئے

بہاول پور (اُمیدیں ٹائمز) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں وزیر اعظم پاکستان شجر کاری مہم کے سلسلے میں 1500پودے لگائے گئے۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجازوائس چانسلر کی ہدایت پر اساتذہ ، افسران اور طلبہ وطالبات نے بڑھ چڑھ کر اس مہم میں حصہ لیا۔ محکمہ جنگلات حکومت پنجاب کی جانب سے شعبہ اسٹیٹ کےئر کو فراہم کیے گئے پندرہ سو پودے یونیورسٹی انجینئرنگ کالج کے سبزہ زار میں لگائے گئے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں وزیر اعظم پاکستان شجر کاری مہم کے سلسلے میں گزشتہ موسم برسات سے رواں موسم بہار کے دوران کل 60ہزار پودے لگائے جا رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے تمام کیمپسز بشمول بہاولنگر و رحیم یار خان کیمپسز میں خصوصی شجر کاری مہم چلائی گئی اور آگاہی سیمینار بھی منعقد ہوئے۔ آج ہونے والی شجر کاری کے موقع پر شرکاء نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے شرو ع کی گئی پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم وطن عزیز کو گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی آلودگی کے اثرات سے بچانے میں سنگِ میل ثابت ہو گی۔ اس مہم میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور بھرپور انداز میں حصہ لے رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں