395

چولستان ڈیزرٹ ریلی 2019ء کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

بہاول پور (اُمیدیں ٹائمز)کمشنر بہاولپور نیئر اقبال کی سربراہی میں منعقد ہونے والی 14ویں TDCPچولستان ڈیزرٹ ریلی 2019ء کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ یہ بات ٹو رازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے مینیجنگ ڈائریکٹر احمر ملک نے آج یہاں ایک بیان میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ریلی کا باقاعدہ آغاز 14فروری کو دلوش ا سٹیڈیم ڈیراور میں ملک بھر سے آنے والے ریسرز کی گاڑیوں کا ٹیکنیکل معائنہ اور نمبرز کی الاٹمنٹ سے ہو گا۔ بعدازاں 3کلومیٹر ٹریک پر کوالیفائنگ راؤنڈ منعقد ہو گا جس میں تمام ریسرز حصہ لیں گے 15فروری کو Prepared کلاس کی 220کلومیٹر طویل ٹریک کا پہلا مرحلہ طے کرینگے۔ 2تا5بجے رسہ کشی ریسلنگ، کیمل ریس، کیمل ڈانس، چولستانی ناچی بکری شو منعقد ہوگا۔ 16فروری کو سٹاک اور خواتین کیٹگری کی ریس ہو گی، سہ پہر کو والی بال میچ، کبڈی میچ، کیمل ڈانس ، کیمل ریس شام کو کلچرل نائٹ شو اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔17فروری کو Preparedکلاس ریسرز دوسرا مرحلہ طے کریں گے جو 245کلومیٹر طویل ہوگا اور شام کو قلعہ ڈیراو رمیں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں