ریسکیو 1122 بہاولپور ڈویژن نے گذشتہ ماہ فروری2019 کی رپورٹ جاری کردی 246

ریسکیو 1122 بہاولپور ڈویژن نے گذشتہ ماہ فروری2019 کی رپورٹ جاری کردی

بہاولپور(اُمیدیں ٹائمز) ملک آصف رحیم چنڑ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 بہاولپور ڈویژن نے گذشتہ ماہ فروری2019 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے ریسکیو 1122کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کنٹرول روم نے فروری میں 41338فون کالز موصول کیں جن میں 2939کالزایمرجنسی سے متعلق تھیں اور ان پرجائے وقوعہ پر پہنچنے کا اوسطاً وقت 5.85 منٹ رہا۔ایمرجنسیز کی نوعیت بتاتے ہوئے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسرملک آصف رحیم چنڑنے بتایا کہ ماہ فروری2019میں656روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ،26آگ لگنے کے واقعات، 28لڑائی جھگڑے کے واقعات،1900میڈیکل و دیگر واقعات اور329دیگر ریسکیوایمرجنسیزآپریشن کے واقعات شامل ہیں۔ملک آصف رحیم چنڑنے بتایاکہ ریسکیو1122بہاولپورنے گذشتہ ماہ میں2879افرادکو ریسکیو کیاجن میں1281افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کیا اور1598افراد جو شدید نوعیت کے زخمی تھے ان کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیاگیا۔علاوہ ازیں ریسکیو 1122 بہاولپور ریجن کے زیر اہتمام پیشنٹ ٹرانسفر سروس عوام کے لیے بھر پور خدمات سر انجا م دے رہی ہے گزشتہ ماہ پیشنٹ ٹرانسفر سر وس کے تحت ما ہ فروری میں 829مریضوں کو احمدپور ، حاصل پور ، خیرپور اور یزمان و دیگر دہی مراکز سے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال اور سول ہسپتال اور پنجاب کے دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔مزید براں ریسکیو 1122محفوظ معاشرے کی تشکیل کیلئے یونین کونسل اور گاؤ ں کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی تشکیل کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں