فرزندعلی گوہیرکی جانب سے صحافیوں کے خلاف نازیبااورہتک آمیز کلمات 310

فرزندعلی گوہیرکی جانب سے صحافیوں کے خلاف نازیبااورہتک آمیز کلمات

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز) پریس کلب بہاول پورکاہنگامی مشاورتی اجلاس کاانعقاد‘ ڈویژنل صدرپی ٹی آئی بہاول پور فرزندعلی گوہیرکی جانب سے صحافیوں کے خلاف نازیبااورہتک آمیز کلمات اورانہیں دھمکیاں دینے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے انکی میڈیاکوریج کے بائیکاٹ کافیصلہ‘کسی بھی پی ٹی آئی تقریب جہاں فرزندعلی گوہیرموجودہوگا اس تقریب کی بھی میڈیاکوریج کا بائیکاٹ کیاجائیگا خلاف ورزی کے مرتکب صحافیوں کاپریس کلب کے پلیٹ فارم سے محاسبہ کیاجائیگا ڈویژنل صدرکے ہتک آمیزاورصحافیوں کودھمکیاں دینے سے متعلق وزیراعظم پاکستان عمران خان ‘قومی وصوبائی وزراء ‘گورنرپنجاب‘وزیراعلی پنجاب کوخطوط ارسال کئے جائیں گے تفصیل کے مطابق گذشتہ روز بہاول پورپریس کلب بہاول پورکاہنگامی اورمشاورتی اجلاس زیرصدارت صدرپریس کلب بہاول پور نصیراحمدناصرمنعقدہوااجلاس میں پریس کلب بہاول پورکے عہدہ داران ‘مجلس عاملہ کے ممبران سمیت صحافیوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبرایگزیکٹوریاض بلوچ نے بتایا کہ گذشتہ روز دیوان والی پلی کے قریب واقع ہسپتال کے ڈاکٹر ضیاء کافون آیا کہ ہمارے ہسپتال میں ڈویژنل صدر پی ٹی آئی بہاول پور فرزندعلی گوہیر اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت گھس آیاہے اورگالم گلوچ کررہاہے اورہمیں دھمکیاں دے رہاہے جس پرمیں فورا ہسپتال پہنچاتودیکھاکہ فرزندعلی گوہیر ہسپتال میں موجود ایک لڑکے کوگالیاں دے رہاہے اور تھپڑماررہاہے میں نے اس کوروکااوروجہ پوچھی تو وہ طیش میں آگیا ہمارے ساتھ بدکلامی شروع کردی اورصحافیوں کے خلاف نازیبااور ہتک آمیز الفاظ استعمال کرناشروع کردیئے ہم نے اس کوسمجھایامگروہ بازنہ آیا بعدازاں ممبران پریس کلب نے اس ڈویژنل صدر پی ٹی آئی بہاول پور فرزندعلی گوہیر کی جانب سے صحافیوں کودھمکیاں دینے اوران کے خلاف ہتک آمیزاورتوھین آمیزالفاظ استعمال کرنے کی شدیدمذمت کی اورکاروائی کامطالبہ کیا صدرپریس کلب بہاول پور نصیراحمدناصرنے کہا کہ صحافیوں کے حقوق اوران کی عزت نفس کاتحفظ ہمارااولین فرض ہے ڈویژنل صدر پی ٹی آئی فرزندعلی گوہیر کی جانب سے صحافیوں کے خلاف نازیبا‘دھمکی آمیز اورشرمناک الفاظ کے استعمال کی ہم شدیدمذمت کرتے ہیں اوراجلاس میں شریک ممبران پریس کلب کی متفقہ رائے کوسامنے رکھتے ہوئے فرزندعلی گوہیر کی تمام میڈیاکوریج کابائیکاٹ کیاجائے گا اورجس تقریب میں فرزندعلی گوہیر شرکت کریگا اس تقریب کی میڈیاکوریج کابائیکاٹ کیاجائے اورجوصحافی خلاف ورزی کے مرتکب ہونگے ان کا پریس کلب بہاول پورکے پلیٹ فارم سے محاسبہ کیاجائیگا اورفرزند علی گوہیر کے ہتک آمیز رویہ کے خلاف وزیراعظم پاکستان عمران خان ‘ گورنرپنجاب‘ وزیراعلی پنجاب سمیت وفاقی اورصوبائی وزراء کو خطوط لکھیں جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں