سوئی گیس ٹاسک فورس ان ایکشن ، گھریلو میٹرکا کمرشل استعمال،ٹیم کا چھاپہ 285

سوئی گیس ٹاسک فورس ان ایکشن ، گھریلو میٹرکا کمرشل استعمال،ٹیم کا چھاپہ

بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)سوئی گیس ٹاسک فورس ان ایکشن ، ٹیم کا چھاپہ گھریلو میٹر کو کمرشل ہوٹل پر استعمال کرنے پر کاروائی ، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سوئی ناردرن گیس ٹاسک فورس کی ٹیم ایگزیکٹو انجینئر نعیم اختر وٹو نے اپنی ٹیم، انجینئر جبار خان ، انجینئر خالد حسین اور جہانزیب کے ساتھ بہاول پور کا سب سے مشہور ناشتہ پوائنٹ اور ہوٹل بابا نصیر چاول والا پر چھاپہ مارا جہاں پر گھریلو میٹر سے گیس کمرشل ہوٹل پر استعمال کیا جا رہا تھا ،جبکہ دوسری کاروائی میں اندرون شہر میں کھوکھر چاول والے کے ہاں چھاپہ مارا تو معلوم ہوا کہ گھریلو میٹر کو کمرشل استعمال کیا جا رہا ہے اور بڑے پیمانے پر گیس استعمال ہو رہی تھی موقع پر جا کر چھاپہ مارکر سوئی گیس ٹاسک فورس ٹیم نے میٹر اتار کرمزید کاروائی شروع کر دی ہے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں بھی چھاپوں کے دوران درجنوں میٹر چیک کئے گئے سوئی ناردرن گیس کے ایگزیکٹو انجینئر نعیم اختر وٹو نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بہاول پور شہر میں سوئی گیس کی چوری کو رکنے کے لیے سوئی ناردرن گیس کی پالیسی کے تحت ٹاسک فورس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ دن اور رات کے وقت کمرشل، گھریلو اور انڈسٹریل میٹروں کو چیک کر رہی ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ سوئی گیس چورملکی معیشت کے چور ہیں گیس چوروں کے ساتھ کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں