سینٹرل لائبریری بہاولپور میں کتب کی نمائش جاری 541

سینٹرل لائبریری بہاولپور میں کتب کی نمائش جاری

بہاول پور (اُمیدیں ٹائمز)علم و ادب سے شر ف رکھنے والی قومیں ترقی کی معراج پر پہنچتی ہیں اور دنیا میں منفرد مقام پاتی ہیں۔ جسکا اظہار خیال ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ملک آصف رحیم چنڑ نے آج سینٹرل لائبریر ی بہاولپور میں جاری کتب کی نمائش میں شرکت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چیف لائبریرین رانا جاوید اقبال ان کے ہمراہ تھے۔ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ملک آصف رحیم چنڑ نے لائبریری میں لگا ئے گئے تمام کتب سٹال کا تفصیلی معائنہ کیا اور چیف لائبریرین کی کاؤشو ں کو سراہا۔ اُنھو ں نے مزید بتایا کے سنٹر ل لائبر یر ی کا شمار پاکستا ن کی بڑی اور قدیم لائبر یریوں میں ہو تا ہے اور بہا ولپور جیسے خطے میں اس لائبر یر ی کا قیا م بہت بڑے اعزاز کی با ت ہے۔ جن قوموں کی لائبریریا ں آباد ہو تی ہیں وہا ں انسان اور انسانیت کو پھلنے پھولنے کے مواقع ملتے ہیں۔ سنٹرل لائبر یر ی بہاولپور جہا ں دیگر مضامین پر کُتب منگواتی ہے وہاں ریسکیو فائر سیفٹی، بلڈنگ سیفٹی، روڈ ٹریفک حادثات، قدرتی آفات، سیلاب، زلزلہ، آندھی و بارش اور طوفان سے نبر د آزما ہونے کے لئے کُتب منگوانے کا انتظام کرے تاکہ ریسکیو 1122جیسے ادارے ان سے مستفید ہو سکیں۔ سینٹرل لائبریری بہاولپور میں قیمتی اثاثہ کو محفوظ کرنے کے لئے فائر سیفٹی کے انتظاما ت کو بہتر کیا جائے۔ریسکیو 1122کا عملہ جدید فائر سیفٹی کی عملی تر بیت بھی مہیا کر ے گا اسکے ساتھ ساتھ لا ئبریر ی میں سمو گ ڈیٹکٹر اور فائر الارم سسٹم بھی لگا ئے جائیں۔ آخر میں اُنھوں نے چیف لائبریرین کو لائبریری کے لئے اپنی تصنیف(ہیلمٹ سیفٹی)بھی پیش کی اور اس امر کا اظہار کیا کے ہیلمٹ سیفٹی کے کتا بچے کو سٹال پر ڈسپلے کیا جائے۔

سینٹرل لائبریری بہاولپور میں کتب کی نمائش جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں