رمضان المبارک میں لوڈ شیدنگ نہیں ہوگی، 118ٹرانسفارمرز لگا دئے 249

رمضان المبارک میں لوڈ شیدنگ نہیں ہوگی، 118ٹرانسفارمرز لگا دئے

رمضان المبارک میں لوڈ شیدنگ نہیں ہوگی، 118ٹرانسفارمرز لگا دئے
8000 سے زائدڈیمانڈنوٹس کوکنکشن فراہم کردیئے گئے ہیں 132 کے وی گرڈاسٹیشن سے شاہدرہ فیڈربنایاجارہاہے
بہاول پور(اُمیدیں ٹائمز)رمضان المبارک میں صارفین کی سہولت کیلئے 118 ٹرانس فارمزلگائیں گئے ہیں 8000 سے زائدڈیمانڈنوٹس کوکنکشن فراہم کردیئے گئے ہیں 132 کے وی گرڈاسٹیشن سے شاہدرہ فیڈربنایاجارہاہے جس سے شہریوں کوبلاتعطل بجلی کی فراہمی کوممکن ہوسکے گی ان خیالات کااظہار ایس ای میپکوبہاول پور سید جوادمنصوراحمدنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں صارفین کوبلاتعطل اورمسلسل بجلی کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے ہیں اورشہربھرمیں تمام ٹرانس فارمزکالوڈ بلینس کیاگیا جس سے ٹرانس فارمرزجلنے کی شرح انتہائی کم ہوچکی ہے اور محکمہ کوکروڑوں روپے کی بچت ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ 132 کے وی بہاول پورگرڈاسٹیشن سے شاہدرہ فیڈربنایاجارہاہے جس کے مکمل ہونے سے پورے بہاول پورشہر کوریلیف ملے گا انہوں نے کہاکہ بجلی چورقومی مجرم ہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا اورمیری شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ بجلی چوروں سے متعلق براہ راست رابطہ کریں ان کانام صیغہ رازمیں رکھاجائیگا انہوں نے کہاکہ 118 ہائی پاورٹرانس فارمرزلگادیئے گئے ہیں جبکہ ڈیڑھ ماہ میں 8000 سے زائد ڈیمانڈ نوٹس پرصارفین کوکنکشن فراہم کئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ میں اوپن ڈورپالیسی پریقین رکھتاہوں اور میرے دفترکے دروازے ہرسائل کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں کسی بھی صارف کومیپکوعملہ سے متعلق کوئی بھی شکایت ہوتووہ براہ راست رابطہ کرے اس کی جائز شکایت پر محکمانہ قانون کے مطابق میرٹ پرکاروائی عمل میں لائی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں