351

کمشنر بہاول پور ڈویژن کا حکم‘ غیرقانونی عمارتیں سیل

بہاول پور (اُمیدیں ٹائمز) سرکاری فیسوں کی ریکوری،میونسپل کارپوریشن نے غیرقانونی عمارتیں سیل کردیں۔تفصیل کے مطابق کمشنر بہاول پورنیئراقبال اور چیف آفیسرعظمت گورایہ کی ہدایات پر میونسپل آفیسر پلاننگ سلیم محمود زاہدنے شہر میں متعدد غیرقانونی طورپر تعمیر ہونیوالی عمارتیں سیل کردی ہیں۔سلیم محمود زاہد کے مطابق سیل کی گئی کچھ عمارتوں،پلازوں کے نقشے تو منظورشدہ ہیں لیکن توسیع معیاد کے حوالے سے انکے مالکان ڈیفالٹر تھے‘پہلے ان عمارتوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کئے گئے تھے جس پر ان مالکان نے ادارہ سے رابطہ کرکے سرکاری واجبات ادا نہ کئے جس پر قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے میونسپل آفیسر پلاننگ سلیم محمود زاہد نے عملہ کے ہمراہ ان عمارتوں کو سیل کردیاہے اور سرکاری واجبات کی ادائیگی تک یہ عمارتیں سیل اور یہاں کوئی تعمیراتی کام نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں