بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) چالیسویں کے جلوس کے سلسلے میں حسینی چوک تا میلے والی گلی روڈ کو بلاک کر دیا گیا، انتظامیہ کی جانب سے کوئی متبادل راستہ مہیا نہ کیا گیا جسکی وجہ سے ہیوی ٹریفک کا رُخ گلیوں کی جانب موڑنے سے تمام راستے بلاک ہو گئے اور متعدد گاڑیاں پھنس گئیں جس کہ وجہ سے شہری بے حد پریشان ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی انتظامیہ کی جانب سے روڈ بلاک کرنے کی نہ کوئی پیشگی اطلاع دی گئی اور نہ ہی متبادل راستے فراہم کئے گئے۔

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/www/UmeedainTimes/wp-content/themes/Utimes-Utech/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/www/UmeedainTimes/wp-content/themes/Utimes-Utech/comments.php on line 79