ٹیلی نار بینک نے متعدد ملازمین فارغ کر دیئے 828

ٹیلی نار بینک نے متعدد ملازمین فارغ کر دیئے

کراچی (آُمیدیں مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں کرونا کی وجہ سے ہونیوالے لاک ڈائون نے معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے جس سے کئی کاروبار خسارے کا شکار ہو گئے ہیں۔

اپنے نقصان کو پورا کرنے کیلئے کارپوریٹ اداروں کو اپنے خرچے کم کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے انہوں نے اپنے ملازمین کو فارغ کرنا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک نے بھی اپنے خسارے کی وجہ سے خرچوں کو کم کرنے کیلئے متعدد ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔ اسی طرح دیگر کئی نجی اداروں نے بھی اپنا بیشتر عملہ فارغ کر دیا ہے جس سے ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں