پاکستان میں آن لائن گیم پب جی پر پابندی ختم 694

پاکستان میں آن لائن گیم پب جی پر پابندی ختم

اسلام آباد (اُمیدیں ٹائمز) ہائی کورٹ نے معروف آن لائن گیم پب جی پر پاکستان میں پابندی ختم کرتے ہوئے اسے بحال کرنے کا حکم دے دیا، پی ٹی اے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا

تفصیلات کے مطابق پب آن لائن گیم پب جی دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مقبول ہے۔ حال ہی میں کچھ بچوں نے پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر اور متعدد دیگر وجوہات کی بنا پر خودکشی کر لی تھی۔ پاکستان میں ایسے تین واقعات سامنے آئے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی اے نے پاکستان میں پب جی گیم کھیلنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

پب جی پر پابندی کے بعد ٹوئٹر پر#Unbanpubjinpakistan ٹاپ ٹرینڈکرنے لگا تھا اور

لاہور ہائیکورٹ نے بھی یکم جولائی کی پی ٹی اے کی جانب سے لگائی جانیوالی اس پابندی کیخلاف عوام سماعت کا حکم دیا تھا

آج اسلام آباد کے جسٹس عامر فاروق نے پب جی پر پابندی فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں