آیا صوفیہ مسجد میں 86 سال بعد نماز جمعہ کی ادائیگی 379

آیا صوفیہ مسجد میں 86 سال بعد نماز جمعہ کی ادائیگی

انقرہ (اُمیدیں ٹائمز ویب ڈیسک) استنبول کی مشہور آیا صوفیہ مسجد کو اعلیٰ عدالتی کونسل آف اسٹیٹ نے دس جولائی 2020 کو 1934 کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے آیا صوفیہ کو میوزیم سے دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آج 86 برس بعد آیا صوفیہ مسجد کو باقاعدہ مسجد میں تبدیل کرتے ہوئے نماز جمعہ کی ادائیگی کی گئی۔

ترکی کے صدر جناب طیب اردگان نے باقاعدہ طور پر مسجد کی تختی کی نقاب کشائی کی جس کے بعد صبح سے ہی لوگوں نے جمع ہونا شروع کر دیا۔

ترکی کے اعلیٰ عہدیداران اور اہم شخصیات سمیت تقریباً ڈیرھ ہزار نمازیوں نے مسجد آیا صوفیہ میں نماز جمعہ ادا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں