عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو خبر دار کردیا 242

پاکستان نے کورونا پر قابو پا لیا، صرف 330 کیس رپورٹ

اُمیدیں ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان میں سمارٹ لاک ڈائون کی مثالی پالیسی کے تحت کورونا کیسیز کی تعداد انتہائی کم ہو گئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف 330 مثبت کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 8 مریضوں کا کورونا سے انتقال ہوا۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں کل 11026 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر کورونا کیسیز بڑھنے کا اندیشہ تھا جس کی وجہ سے سخت لاک ڈائون نافذ کیا گیا تھا۔ تاہم عید کے پہلے روز 900، دوسرے روز 500 اور تیسرے روز مسلسل کمی کے ساتھ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف 330 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد لاک ڈائون بھی ختم کر دیا گیا ہے اور دفتری اوقات معمول کے مطابق ہو گئے ہیں۔

پاکستان میں اب تک 2021196 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جن میں سے 280028 مثبت کیس سامنے آئے۔ اب تک 243873 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں جبکہ 5984 افراد وفات پا گئے۔ اسوقت 1038 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں