250

مسلم لیگ ن کا کارندہ پولنگ اسٹیشن پر ویڈیو بنانے کی وجہ سے گرفتار

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کارکن وسیم قریشی کو سوشل میڈیا پر پر مسلم لیگ ن کے بلیغ الرحمن اور رانا طارق پر مہر لگانے کی ویڈیو وائرل کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ وسیم قریشی کو مئیر بہاولپور کے گھر سے ہی گرفتار کیا گیا۔ وسیم قریشی مئیر بہاولپور کا قریبی ساتھی اور دوست بھی ہے۔

یاد رہے کہ پولنگ اسٹیشن پر موبائل فون لے جانے پر سخت پابندی کے باوجود بہت سے شہری اپنے ووٹ کاسٹ کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں