پاکستان میں فضائی حادثات کی تاریخ 212

پاکستان میں فضائی حادثات کی تاریخ

پاکستان کی تاریخ میں مسافر طیاروں کے کئی فضائی حادثات ہو چکے ہیں جن میں درجنوں افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔ ملکی تاریخ میں ایسے کئی حادثات موجود ہیں جن کو کئی سال گزر جانے کے بعد بھی عوام بھلا نہیں سکی۔

پاکستان میں 22 مئی 2020 کا دن کچھ اس طرح کی خبر سامنے لایا کہ لاہور سے کراچی آنیوالا پاکستان انٹرنیشنل کا مسافر طیارہ لینڈنگ سے کچھ منٹ قبل تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں 91 مسافر اور عملے کے 8 افراد سوار تھے

سات دسمبر 2016 کو پی آئی اے کا چترال سے اسلام آباد آنیوالا مسافر طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا طیارے میں عملے سمیت 48 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونیوالے افراد میں معروف نعت خواں اور سابق گلوکار جنید جمشید بھی شامل تھے۔

بیس اپریل 2012 کو گوجرہ کا بوئنگ طیارہ 237 کراچی سے اسلام آباد آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا جس سے 121 مسافر اور عملے کے 6 ارکان جاں بحق ہو گئے۔

اٹھائیس جولائی 2010 کو نجی ائیر لائن ایئر بلو کا مسافر طیارہ ایئربس 8321 اسلام آباد کے قریب مارگلہ کی پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔ کراچی سے روانہ ہونے والی اس فلائٹ میں عملے کے 6 افراد سمیت 152 افراد جاں بحق ہوئے

دس جولائی 2006 کو پی آئی اے کا فوکل طیارہ ایف 27 فلائٹ نمبر 688 فضا میں بلند ہونے کے دس منٹ بعد ملتان کے قریب گندم کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔ لاہور جانیوالی اس فلائٹ میں عملے کے 4 افراد کے علاوہ 48 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اٹھائیس ستمبر 1992 کو پی آئی اے کا طیارہ ایئر بس اے 300 فلائٹ نمبر 268 نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو کے قریب بادلوں سے گھرے پہاڑوں سے ٹکرا گیا۔ عملے کے 12 افراد سمیت 155 مسافر جاں بحق ہوئے۔

پچیس اگست 1989 کو فوکر طیارہ پی کے 404 گلگت کے قریب برف پوش پہاڑوں میں لاپتہ ہو گیا۔ 31 برس گزر جانے کے باوجود بھی گلگت میں حادثے سے دو چار جہاز کا ملبہ نہیں مل سکا۔

تیئس اکتوبر 1986 کی پی آئی اے کا فوکر طیارہ ایف 27 پشاور کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ پشاور حادثے میں جہاز میں سوار 54 افراد میں سے 13 جاں بحق ہوئے۔

چھبیس نومبر 1979 کو پی آئی اے کے بوئنگ 707 نے جدہ ائیر پورٹ سے اڑان بھری۔ جہاز جدہ سے حاجیوں کو لے کر وطن واپس آ رہا تھا کہ طائف کے قریب کیبن میں آگ لگنے سے پی آئی اے کا بوئنگ طیارہ تباہ ہو گیا۔ جہاز جل کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 145 مسافر اور عملے کے 11 افراد جاں بحق ہوئے۔

آٹھ دسمبر 1972 کو فوکر طیارہ ایف 27 فلائٹ 631 اسلام آباد سے اڑنے کے بعد راولپنڈی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ جہاز میں سوار 26 مسافر جان کی بازی ہار گئے۔

ملکی تاریخ کا پہلا فضائی حادثہ بیرون ملک 20 مئی 1965 کو پیش آیا۔ پی آئی اے کا جہاز قاہرہ ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران تباہ ہوا۔ حادثے میں 22 صحافیوں سمیت 124 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں