بہاولپور میں یومِ عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے 390

بہاولپور میں یومِ عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) آج بہاولپور میں یوم عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ نواسہ رسول کو پرسہ دینے کیلئے مرکزی حسینیہ جامع مسجد سمیت و دیگر امام بارگاہوں اور آستانوں پر مجالس عزائ کے بعد شبہہ علم پاک شبہہ ذولجناح اور تعزئیے کے جلوس برامد ہونگے جو کہ اپنے مقرر کردہ راستوں سے ہوتے ہوئے واپس امام بارگاہوں میں اختتام پذیر ہونگے۔

مرکزی ماتمی جلوس حسینیہ جامعہ مجسد سے بعد ازاں مجلس صبح برامد ہوگا جوکہ زنانہ ہسپتال روڈ، چاہ فتح خان بازار سے ہوتا ہوا چوک کلاں والا پر پہنچ کر نماز ظہرین ادا کریں گے بعد ازاں مجلس عزائ ہوگی جس کے فوری بعد زنجیر زنی ہوگی۔

بعد ازاں ماتمی جلوس مچھلی بازار ملتانی دروازہ سے ہوتا ہوا ماڈل ٹائون بی میں واقع مسجد شہدا کربلا میں اختتام پذیر ہوگا مرکزی ماتمی جلوس میں تمام جلوس شامل ہو جائیں گے جو کہ اپنے روائیتی راستوں سے ہوتے ہوئے واپس اپنے اپنے امام بارگاہوں میں اختتام پذیر ہونگے بعد ازاں نماز عشا تمام امام بارگاہوں میں مجلس شام غریباں برپا کی جائیگی۔

جلوس کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ 3300 سے زائد پولیس ، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، ٹریفک سٹاف اور والنٹیر تعینات رہینگے۔ جلوس کے تمام راستے خار دار تاروں سے بند رہینگے جبکہ جلاس کے راستے آنے والی گلیوں کو قنات سے بند رکھا جائے گا۔

سیکیورٹی کے پیش نظر یوم عاشور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہیگی۔ یاد رہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر 7 محرام الحرام کو موبائل سروس صبح 11 بجے سے رات 1 بجے تک جبکہ 9 محرم الحرام کو موبائل فون سروس صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک شہر بھر میں معطل رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں