بہاولپور کے خطرناک اشتہاری ملزمان 12سال بعد گرفتار 362

بہاولپور کے خطرناک اشتہاری ملزمان 12سال بعد گرفتار

بہاولپور(اُمیدیں ٹائمز)ڈی پی او بہاولپور کی مجرم اشتہاریوں کیخلاف کمپین، تھانہ سول لائنز پولیس نے سرقہ بالجبرکے02مقدمات میں ملوث خطرناک اشتہاری کو12سال بعد گرفتار کر لیا ۔ مزید تفتیش جاری، دیگر کارروائیوں میں کیٹگری بی کے بھی 09 مجرمان اشتہاری گرفتار، مجرمان اشتہاری کی گرفتاری میں تاخیر انصاف میں تاخیر کی واضح وجہ ہے ۔ ڈی پی اومحمدفیصل کامران ۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی پالیسی ( مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری)کی مہم کے تحت ڈی پی او محمد فیصل کامران کی قیادت میں بہاولپور پولیس کی مجرمان اشتہاری کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے،

تھانہ سول لائنز پولیس نے 12 سال سے مفرور سرقہ بالجبر کے 02 مقدمات میں ملوث مجرم اشتہاری عبدالخیرکو گرفتار کر لیا، مجرم اشتہاری کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمات نمبری181/09 اور184/09 درج تھے اور عرصہ دراز سے مفرور تھا، اسی طرح پولیس تھانہ صدر حاصل پور، صدر یزمان اور سول لائنز نے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے 09 مجرمان اشتہاریوں کو بھی گرفتار کر لیا،

ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ایس ایچ اوز کو مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے اشتہاریوں کی گرفتاری بارے جو احکامات جاری کیے گئے ہیں کو ہر صورت فالو کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں جتنے بھی اشتہاری ملزمان آزاد ہیں ان کو تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا جائے ۔ عوام کو شر پسند عناصر کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا، مجرم اشتہاری کے گرفتار نہ ہونے سے انصاف میں تاخیر ہوتی ہے ۔

عام شہریوں بروقت انصاف مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ مزید انہوں نے تھانہ سول لائنز پولیس کی کارکردگی کو سراہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں