جمعتہ الوداع، چاند رات اور عید الفطرکی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات 143

جمعتہ الوداع، چاند رات اور عید الفطرکی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

بہاولپور(اُمیدیں ٹائمز)ریجنل پولیس آفیسر شیر اکبر کی جمعتہ الوداع، چاند رات اور عید الفطرکی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت ۔ تفصیل کیمطابق آر پی او شیر اکبر نے میٹنگ کی جس میں ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار اور ڈی پی او رحیم یار خان نے بذریعہ ویڈیو لنک جبکہ ڈی پی اوبہاولپور عبادت نثار،آر او اسپیشل برانچ حبیب اللہ خان بہاولپور ریجن اورڈی ایس پی انوسٹی گیشن سی ٹی ڈی بہاولپور ریجن نے آر پی او آفس سے شرکت کی ۔ آر پی او نے تینوں ڈی پی اوز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ چاندرات پر کار،موٹر سائیکل، رکشہ سواروں کو بازاروں میں داخل نہ ہونے دیں ۔ ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

جمعتہ الوداع، چاند رات اور عید الفطرکی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

آر پی او نے جمعتہ الوداع، چاند رات اور عید الفطرکے موقعہ پر فول پروف انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ نماز عید کے اجتماعات کو کیٹگری وائز تقسیم کریں ۔ حساس مساجد و عیدگاہو ں کی حدود پر پولیس کی خصوصی پیکٹس لگائی جائیں ،سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں اور انٹری پوئنٹس پر واک تھرو گیٹس کا استعمال کیا جائے اور جہاں واک تھرو گیٹس نہ لگائے جا سکتے ہوں ایسے انٹری گیٹس پر چیکنگ کے لئے میٹل ڈیٹکٹرز کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ،مساجد،عید گاہوں اور امام بار گاہوں کی سپیشل برانچ سے خصوصی ٹیکنیکل سویپنگ کروائی جائے ۔ اس کے علاوہ اہم پبلک مقامات،بازاروں ،مارکیٹوں اور شاپنگ سنٹروں پرسادہ پارچارت میں ڈیوٹی کے انتظامات کریں ۔ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پارکنگ کا انتظام مساجد و عید گاہوں سے 200 میٹر کی دوری پرکروائیں ۔ آر پی او شیر اکبر نے فارنرز اور سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنے والے چائنیز کی سیکیورٹی کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا،اس کے علاوہ یونیورسٹیز اور کالجز کے سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا، جس پر تینوں اضلاع کے ڈی پی اوز ،سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کے ریجنل و ضلعی افسران نے اپنی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی انتظا مات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں