جامع مسجد الصادق کو 5سال بعد عام عوام کیلئے کھول دیا گیا 722

جامع مسجد الصادق کو 5سال بعد عام عوام کیلئے کھول دیا گیا

بہاول پور( اُمیدیں ٹائمز)ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوذب سعید کے احکامات کے مطابق جامع مسجد الصادق کو 5 سال بعد عام عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رابعہ سیال نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جامع مسجد الصادق کے لیے20کلوز سرکٹ کیمرے لگائے گئے ہیں تاکہ نمازیوں اور مسجد کی زیارت کے لیے آنے والے تمام افراد کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کلوز سرکٹ کیمروں سے مؤثر مانیٹرنگ کرنے میں بے حد مدد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جامع مسجد الصادق کے اطراف میں اور خصوصی طور پر مسجد کے فرنٹ سے ناجائز تجاوزات ہٹانے کا عمل جاری ہے جس کی وجہ سے مسجد کے مرکزی ہال میں ہوا کی آمدورفت میں رکاوٹ بنتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ تجاوزات کے خاتمہ سے مسجد کا ہال ہوادار اور روشن ہوگا جس سے نمازیوں کو پرسکون ماحول میں عبادت کرنے کی سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ جامع مسجد الصادق بہاول پور کی ایک تاریخی مسجد ہے جو ایک قیمتی ثقافتی ورثہ کا درجہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی ورثہ کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی رابعہ سیال نے بتایا کہ مسجد کا چوک بازار میں کھلنے والا مرکزی دروازہ ، عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

جامع مسجد الصادق کو 5سال بعد عام عوام کیلئے کھول دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں